اسلام آباد؛ ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کا خاکہ جاری
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گزشتہ روز لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ہولناک واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کا اسکیچ (خاکہ) تیار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر کے تمام تھانوں کو ارسال کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 35 سال ہے، رنگ سانولہ اور قد5 فٹ 10انچ ہے اور پشتو زبان بولتا ہے، اسکیچ 80 فیصد ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرا کر سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
کیمروں اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔#Islamabad #Police #ops
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 4, 2023
درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی لڑکی پراپرٹی کا کام کرتی ہے جو اپنے آفس کولیگ کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھی، جہاں دو نامعلوم مسلح ملزمان نے آکر تلاشی لینا شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق تلاشی کے بعد دونوں ملزمان مدعیہ اور اس کے ساتھی کو جنگل کی طرف لے گئے، جنگل پہنچتے ہی ملزمان نے ساتھی کو الگ کر دیا اور مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو دئے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو ملزمان نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کہا شام کے وقت پارک نہ آیا کرو۔