اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا

0
55

اسلام آباد پولیس نے ایک بہت بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں موثر کارروائیاں جاری ہیں جسکے پیش نظر گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں. ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق؛ گرفتار ملزمان کے قبضہ 5کلو 865 گرام چرس، 210 گرام ہیروئن، شیشہ حقہ اردو 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد ہوئی ہے. جس میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم گرفتارکرکے 1110 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ گولڑہ پولیس نےملزم گرفتارکرکے1290 گرام چرس برآمد کی اور تھانہ نون پولیس نے ملزم گرفتارکرکے 1070 گرام چرس برآمدکرلی.


ترجمان کے مطابق؛ تھانہ کورال پولیس نے ملزم گرفتارکرکے 1255 گرام چرس برآمدکرلی تھی علاوہ ازیں تھانہ سہالہ پولیس نےملزم گرفتارکرکے 1140 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم گرفتار کرکے 210 گرام ہیروئن برآمد کی تھی اور تھانہ شالیمار پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرکے شیشہ حقہ برآمد کیا. مزید براں‌ تھانہ کورال پولیس نے ملزم گرفتارکرکے 30بورپسٹل معہ ایمونیش، تھانہ سہالہ نے ملزم گرفتار کرکے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
جبکہ پولیس نے درخواست کی کہ شہری اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔ دوسری جانب تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاون کیا جس میں مویشی چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیئے گئے. ترجمان کا بتانا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ مالیت 8 لاکھ روپے برآمد کئے گئے. جبکہ گرفتارملزمان کی شناخت غلام اکبر،قلب عباس اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہوئی ہے.

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی پولیس پکار 15 پر فوری ریسپانس سامنے آیا ہے جس میں پمز ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاپتہ ہونے والی کم عمر بچی زینب کو قلیل وقت میں بازیاب کروا کروالدین کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply