اسلام آباد پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس آمنے سامنے ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اپنی پوسٹس میں لکھا کہ پولیس اور پی ٹی ایم مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد پولیس موقع سے فرار ہوگئی خیال رہے کہ اس احتجاج کو پی ٹی ایم رہنماء منظور پشتين لیڈ کررہے جبکہ اس احتجاج میں متعدد مظاہرین جو جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے شریک ہیں.
یہ مناظر اس وقت اسلام آباد کے جہاں پولیس اور پی ٹی ایم کے لوگ آمنے سامنے ہیں pic.twitter.com/ZdKT5uHDY5
— Hablb Akram (@Hablbakram) August 18, 2023
تاہم خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہیں جس میں پولیس کچھ لوگوں کو پکڑ کر لے جارہی ہے اور دوسری ایسی ویڈیوز بھی ہیں جس میں کچھ لوگ سرکاری اہلکاروں پر حملہ آور ہیں اور ان کی طرف پتھراؤ کررہے ہیں ذرائع کے مطابق اس پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اب پولیس نے گرفتاری کیلئے پیش قدمی شروع کردی ہے.
احتجاجی مظاہرہ: اسلام آباد میں پی ٹی ایم کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/I358kRZKwl
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 18, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
ترنول جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند ہے۔
جی ٹی روڈ پشاور پر سفر کرنے والے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔#ICTP #TrafficUpdates
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 18, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی ایم رہنماؤں جو احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کی طرف آرہے تھے کو پولیس نے ترنول پر روک لیا تھا جبکہ ایک صارف کے مطابق پی ٹی ایم خیبر اور باڑہ کے تین سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لکھا کہ گزشتہ رات پی ٹی ایم قیادت سے کامیاب مزاکرات ہوئے جس میں انہوں نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ پی ٹی ایم کے لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو سختی سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اور میں پی ٹی ایم قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہوں۔