اسلام آباد: تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ کی دھمکیاں پوری قوم نے سنی ہیں۔
اسلام آباد میںں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا ثنا عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے بڑی سیاسی حماقت نہیں ہوسکتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان شریفستان نہیں، عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل کے ذمہ دار رانا ثنا ہونگے۔
منحرف ارکان ڈی سیٹ، پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان
ادھر دوسری طرف اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میرے لیڈر عمران خان بنی گالا آچکے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نہتے شہریوں کا خون بہایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد میں ماڈل ٹاؤن ٹو چاہتے تھے، موجودہ حکومت عالمی سازش کے تحت مسلط کی گئی۔
پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان ڈی سیٹ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا
عثمان ڈار نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پس کر رہ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، کورکمیٹی کےاجلاس میں آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عمران خان سستاپٹرول اورگندم لینےکیلئےروس گئےتھے۔
پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، حقیقی آزادی کیلئے لڑیں گے،عمران خان کی جان کو ملک دشمنوں سےخطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران نااہل ہیں، ملک نہیں چلاسکتے، 8 ہفتے میں ملک کادیوالیہ کردیا، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی باورکرانا چاہتی ہے کہ شدید رد عمل آئے گا، کسی کا خیال ہے کہ کارکن اسے برداشت کریں گے تو یہ غلط فہمی ہے۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ گرفتاری کی اطلاع ملے تو کارکن فوری ردعمل دیں، آپ کو کوئی واٹس ایپ اور ٹیلی فون نہیں آئے گا۔