پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

0
62

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے آئندہ 48 گھنٹےمیں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے پنجاب کے منحرف ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے، ڈی سیٹ ارکان اسمبلی نے اپنی لیگل ٹیم کیساتھ مشاورت میں اپیل کو حتمی شکل دیدی، اگلے 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جائے گی۔

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سیٹ کیے جانے کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کر رہے ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے ارکان اپیل کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخاب کے عمل میں بھی حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاتھا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

Leave a reply