سندھ اور وفاق کو کراچی کا حق سلب نہیں کرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

0
60

کراچی :حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق کو کراچی کا حق سلب نہیں کرنے دیں گے۔اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حیدری مارکیٹ پر حقوق کراچی کاررواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی نے کاررواں میں بڑی تعداد کی علامت ہے کہ کراچی زندہ ہے اور بیدار ہے، کسی صوبائی و وفاقی حکومت کو اس بات کی جرات نہیں ہوگی کہ کراچی کا حق سلب کرے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی گنتی مردم شماری کی جائے ، مردم شماری کے بغیر قومی و صوبائی انتخاب قابل قبول نہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مہاجر، سندھی پختون میں تقسیم تو کرتے ہیں لیکن کراچی کو حق نہیں دیتے، کراچی کو ساڑھے تین کروڑ گن لیا جائے تو وزیر اعلیٰ کراچی سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہر سے مینڈیٹ لے کر وڈیروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں فروخت کردیا، کاررواں اعلان کررہا ہے کہ کراچی کے عوام اپنا پورا حق لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی میٹرو کراچی کے پیسوں سے بنتی ہے لیکن ہم بڑا دل رکھتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو اس کا حق دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کو کراچی کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے ، تمام حکومتی جماعتیں کراچی کے عوام کے خلاف فیصلے کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام جان لیں کہ جنہوں نے بھر بھر کے ووٹ دیے انہوں نے کوٹہ سسٹم پر غیر معینہ مدت تک اضافہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ ساڑھے پانچ سو ملین گیلن پانی میں سے 40 فیصد لیکیج ہے، ہم کہتے ہیں کہ یہ لیکیج نہیں چوری اور بھتہ ہے جس کا حصہ وزیر اعلیٰ ہاؤس تک جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں رہنے والے تمام زبان بولنے والے سب ہمارے بھائی ہیں، صوبائی حکومت تعصب اور لسانیت کی بنیاد پر ملازمتیں دے گی تو کراچی کے عوام اپنا حق خود چھین کر لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حقوق کراچی کاررواں سپر مارکیٹ لیاقت آباد تک جائے گا، سپر مارکیٹ لیاقت آباد پر کراچی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا۔

Leave a reply