نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی توکھینچنی پڑےگی:اہم شخصیت کااعلان

اسلام آباد: نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی:اہم شخصیت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ایک اہم شخصیت کا کہنا ہے کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے اور ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرغلام سرور خان کاکہنا تھا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.