مظفرآباد:اگرالیکشن ہارگئے توپھراسلام آباد میں دھرنا دیں گے:راجہ فاروق حیدرنے قبل از وقت ہی اپنی شکست کے خوف سے وفاقی حکومت کے کے خلاف دھرنے کا اعلان کردیا ہے، ادھر ذرائع کےمطابق ن لیگ کویہ اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ بڑی تعداد میں نونی پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں

اسی صورت حال سے پریشان آزادکشمیرکے وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان پر الیکشن صورت حال کا غصہ نکالتے ہوئے سخت الزامات عائد کیئے ہیں ، راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ عمران خان عالمی ایجنڈے کے تحت ایل او سی کو مستقل سرحد بنانا چاہتےہیں،

راجہ فاروق حیدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر فائرنگ کرنے والے وزیر کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا ؟

فاروق حیدرنے الزام عائد کیا کہ وزیر امور کشمیر پیسے دیتے ہوئے پکڑے گئے ،وفاقی وزرا کی تلخ زبان کی وجہ سے آزاد کشمیر میں بدامنی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،

راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ آزادکشمیر الیکشن میں مداخلت پر اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ،وزیر اعظم عمران خان اور وزرا نے آزاد کشمیر الیکشن میں براہ راست مداخلت کی،

Shares: