اگر آپ نے فضائی حادثے میں مرنا ہے تو یہ رپورٹ نا دیکھیں ، مبشر لقمان

0
48

لاہور:اگر آپ نے فضائی حادثے میں مرنا ہے تو یہ رپورٹ نا دیکھیں ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگاراوراینکرمبشرلقمان نے آج ایک دکھ بھرا پیغام شیئرکیا ہے جس کو سننے کے بعد رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں تو طیارے حادثے کے بعد اب یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے فضائی حادثے میں مرنا ہے تو پھرپی آئی اے کے پائیلٹوں کی ناہلی سے متعلق رپورٹ نہ ہی دیکھیں تو بہترہے

 

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق پہلی مرتبہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ سنیئر صحافی اس قدرجزباتی ہوئے ہیں کہ وہ کراچی طیارہ حادثہ پرابھی تک بے سکون نظرآرہے ہیں ،

 

 

ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں معروف صحافی مبشرلقمان نے عوام اوراہل پاکستان کو کہا ہےکہ اب پتہ چلے گا کہ یہ قوم اس قدرپی آئی اے کی نااہل انتظامیہ کے خلاف اٹھتی ہے یا کہ نہیں ، مبشرلقمان نے بڑے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ کسی ناکے پرکسی عورت سے بدسلوکی ہوجائے یا دوعورتیں اگرآپس میں لڑپڑیں تو اس وقت پورا ملک مجھے طعنے دے رہا ہوتا ہےکہ یہ ویڈیو تو کردیں اورظلم وزیادتی کرنے والے عناصر کی سرکوبی کےلیے کچھ کریں

 

مبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ میں اس قدر نااہلی پرپوری قوم کو طعنہ دے رہا ہوں اوران کو کہہ رہا ہوں کہ اب تو جاگ جائیے ، اب اٹھنے کا وقت ہے ، میں اس ملک کے 22 کروڑ لوگوں کو طعنہ دے رہا ہوں کہ اس ملک پرایسے لوگ آبیٹھے ہیں کہ جو تمھیں جان بوجھ کرمروا رہے ہیں‌

مبشرلقمان نے اپنے پغام میں کہا کہ اب سول ایوی ایشن کے خلاف کھڑے ہوجاو، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ آپ اٹھتے ہیں یا نہیں میں‌نے تمہیں جگانے کی کوشش کررہا ہوں

Leave a reply