سابق ظالم حکمرانوں کے نقش قدم پر چلنا ہے تو تبدیلی کا نعرہ نہ لگائیں، خرم نواز گنڈا پور

خرم نواز گنڈا پور نے سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے- سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے لاشیں اٹھائیں تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے-سرکاری ملازمین مہنگائی سے بری طرح متاثر ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں-

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نے سابق حکمرانوں کے تشدد کا سامنا کیا ،لاشیں اٹھائیں، تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے- سابق حکمران حق کےلئے پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس کے ذریعے تشدد کرواتے تھے- موجودہ حکومت سابق ظالم حکمرانوں کے نقش قدم پر نہ چلے- مہنگائی سے سرکاری ملازم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں- ان کے مسائل حل کیے جائیں اور اساتذہ اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے-

جمہوریت اور فاشزم میں فرق یہ ہے کہ جمہوریت میں بات سنی جاتی ہے جب کہ فاشزم گالی اور گولی استعمال کی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے سابق حکمرانوں کے جبر و تشدد کا سامنا کیا ہے- عوامی تحریک نے تو لاشیں بھی اٹھائیں ، ہم اس ظلم کی سنگینی کو سمجھتے ہیں تشدد کی کوئی بھی شکل ہو وہ قابل مذمت ہے- وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے اسلام آباد جنگ زدہ علاقہ کا منظر پیش کررہا تھا- اس پرتشدد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی پرامن ملازمین پر تشدد کرنے والے اور حکم دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پولیس کو تہذیب سکھائی جائے- انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اساتذہ اور سرکاری ملازمین پر تشدد ہوتا تھا ان کی تذلیل کی جاتی تھی اب بھی وہی ہونا ہے تو پھر تبدیلی کا نعرہ نہ لگایا جائے ۔

Comments are closed.