عفت عمر نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کردی

0
333

معروف ٹی وی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی۔

باغی ٹی وی : رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی وڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اُٹھائی جارہی ہے جو کہ دن بہ دن کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے اور نہ صرف بھارتی فنکار اور عوام اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

عفت نے لکھا کہ کبھی سوچا ہے ہماری انڈسٹری میں اداکار کتنے ہیں‌؟

واضح رہے کہ رواں ماہ 14جون کو گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر نامور بھارتی شخصیات کو اداکار کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور سلمان خان جیسے معروف بھارتی فنکار شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے ایک وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بھارتی ریاست بہار کی ایک مقامی عدالت میں سلمان خان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر ،ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیانوالہ، سنجے لیلا بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور اور ڈائریکٹر دنیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اس نے دعوی کیا تھا کہ یہ افراد سوشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان افراد کی وجہ سے سوشانت کو فلمی فنکشنز میں بھی مدعو تک نہیں کیا جاتا تھا جس وجہ سے سوشانت نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی-

یاد رہے کہ کرن جوہر نے اپنے ایک شو میں جب عالیہ بھٹ سے سوشانت سنگھ کے حوالے سے سوال کیا تھا تو اداکارہ نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کون سوشانت سنگھ، جس پر کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سوشانت سنگھ پر گفتگو کرتے ہوئے قہقہہ لگانا شروع کردیئے تھے یہی وجہ ہے کہ بھارتی عوام میں اداکار کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری

سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

سلمان خان اور کرن جوہر کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے صدر جن ادھیکار پارٹی پپو یادو

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

Leave a reply