باغی ٹی وی (نیوزڈیسک)ایک انٹرویو میں کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو رات دو بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک انکشاف کیا ۔ افتخار ٹھاکر سے شو کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے نواز شریف اور عمران خان دونوں کے وقت میں کام کیا ہے، دونوں میں سے ایسا کون تھا جو آسانی سے مل لیتا تھا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بہت آسانی سے مل لیتے تھے ، ان کو کبھی فون کرو توآگے سے کہتے تھے کہ فوری آجاؤ ، انہوں نے مزید بتایا کہ اگر انہیں رات 2 بجے بھی کال کر کے بولو کہ 10 منٹ بات ہو سکتی ؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10 منٹ کیو؟ آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی فوری آجائیں ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved