معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میںاداکار بن جائوں گا ، میں نے جب اداکاری شروع نہیں کی تھی تو اس سے پہلے میںنے 1979 سے 1982 تک پاکستان پوسٹ گارڈ میں ملازمت کی ،اس کے بعد اسلام آباد پولیس میں نوکری کی جسے بعد میں چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ اچھی ملازمتیں تھی یہ دونوں لیکن شاید خدا کو میرا ایکٹر بننا پسند تھا. میں نے ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا تو خدا کی ذات مجھے کامیابیاں دیتی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی ذات بہت بے نیاز ہے وہ ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی ، ہمیں اسکی نعمتوں پر شاکر ہونا چاہیے،
اس نے سب سے خوبصورت جو بنایا ہے وہ انسان ہے، ہمیں خدا کی مخلوق کے ساتھ محبت کرنی چاہیے اور کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے کیونکہ رب دلوں میںبستا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں کسی کا دل نہ دکھائوں ”، میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو. کبھی نہ بھولیے کہ عزت اور زلت خدا کے ہاتھ میںہوتی ہے کبھی کسی کو کمتر سمجھ کر ایسا ٹریٹ نہ کریں کہ اسکی بدعا آپ کو لگ جائے اور آپ عرش سے فرش پر آجائیں.