آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ضلع بھر میں سیکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ضلع بھر میں سیکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تمام اہم سرکاری و نجی سمیت خصوصاً پولیس تنصیبات پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی۔ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو خود اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے.
آئی جی اسلام آباد نے سی پی اوسیکیورٹی، ہیڈ کوارٹرز، سی پی او آپریشنز اور سی پی او سیف سٹی کو تمام ڈیوٹی کی نگرانی کی ہدایت بھی کی. اور ساتھ ہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی، سی ٹی او کو بھی تمام ڈیوٹیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی.
احکامات کے مطابق تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر جوان مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ مستعد رہیں گے۔ اور تمام اہم عمارتوں کے گرد گشت بھی بڑھا دی گئی۔ کسی بھی جگہ سیکیورٹی میں غفلت پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی کیئں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
علاوہ ازیں ایف سکس پولیس خدمت مرکز میں ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی انتظامات کی بدولت پولیس خدمت مرکز کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔ اوقات میں تبدیلی کے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شہری سفر کے دوران اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ دوران چیکنگ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دے کر اپنا قومی فرض نبھائیں۔