آئی جی پنجاب فیصل شاہکار رخصت پر چلے گئے

0
40

لاہور:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 14 روزکی رخصت پر چلے گئے۔اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کی مرضی سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے برطرف کردیا۔

سابق عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان و تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فیصل شاہکار عہدے سے فارغ کردیا تھا، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری بھی دے دی تھی ، تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکارکردیا تھا اور آج ان کی طرف سے یہ اطلاع شیئر کی گئی کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہےہیں

Leave a reply