آئی جی پنجاب نے ایلیٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کے امور میں بہتری کے متعلق احکامات جاری کر دئے

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت ایلیٹ فورس کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر نے آئی جی پنجاب کو مجموعی کارکردگی اور دیگر پروگرامز بارے بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے ایلیٹ اور سپیشل آپریشن یونٹ کے پیشہ ورانہ امور میں مزید بہتری کے متعلق احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ
ایلیٹ ایک سپیشلائزڈ فورس ہے جسے پروٹوکول یا غیر ضروری ڈیوٹیوں کیلئے ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی ٹریننگ اور رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتربنایا جائے۔

ایلیٹ فورس میں شامل اہلکاروں کی ترقی سے متعلقہ امور میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق فوری نمٹائے جائیں۔ زیر تربیت اہلکاروں کوبہترین ٹریننگ کے علاوہ حفظان صحت کے مطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ کیاجائے۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.