اسلام آباد؛ ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید
![police](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/01/islamabad-police-arrested-man.jpg)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں پولیس پارٹی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ پر گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ ہیڈ کانسٹیبل احمد یار تھانہ کرپا میں تعینات تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آواز آرہی ہے جبکہ ہائیکورٹ کے سامنے جنگل ایریا میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش میں روانہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آبادہائیکورٹ کے قریب جی 10 میں بھی فائرنگ کی آوازیں آئیں جس کے بعد ہائیکورٹ کے اطراف سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ اسلامی یونیورسٹی کے قریب کچی آبادی میں فائرنگ ہوئی ہے، پولیس کنٹرول پر فائرنگ کی آواز کے بعد انڈسٹریل ایریا پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم جی اور پسٹل کی فائرنگ ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ جاری ہے، عمران خان کواس صورتحال میں باہرنہیں جانے دے سکتے۔ وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے فائرنگ پر تشویش کا اظہارکیاہے، جب عمران کو ریلیف مل گیا تو فائرنگ کون کر رہا؟ تشویش کی بات ہے مظاہرین کیسے فائرنگ کر سکتے ہیں؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف پولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا،تمام پولیس اہلکارمحفوظ ہیں، سرچ ٹیمیں قرب و جوارمیں جائزہ لے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں جنہیں پولیس نے کمرہ عدالت سے باہر آنے سے روک دیا ہے۔