ناگ پور: بھارت میں بوائے فرینڈ سے شادی کے لیے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا کیس دائرکرنے والی لڑکی کو گرفتارکر لیا گیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور کمشنر سمیت پولیس کی اُس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک 19 سالہ لڑکی نے تھانے میں اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی لڑکی کی درخواست پر کمشنر ناگ پور ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ متحرک ہوگئے اور پورے شہر میں پولیس اہلکاروں کا جال بچھا دیا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے فلیٹ سے اطراف کی آنے جانے والی تمام شاہراؤں پر لگے کیمروں کے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں آس پاس کے 50 سے زائد دکانداروں، چوکیداروں اور راہگیروں سے سوالات پوچھے لیکن کسی ایک سے بھی واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی –

بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کا قتل معمول:آخرکیوں؟ماہرین پریشان ہوگئے

بعد ازاں پولیس نے واقعے والے دن کی لڑکی کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی تو لڑکی کے ڈرامے کا پردہ چاک ہوگیا لڑکی کو دن بھر سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے اور بالآخر کمپالا پولیس اسٹیشن میں داخل ہوتا دیکھا گیا۔

13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت دو ملزمان گرفتار

ان تمام شواہد کے بعد جب پولیس نے نوجوان لڑکی کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا کہ یہ سب بوائے فرینڈ کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس سے شادی کرلے جس کے بعد پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو پولیس کو گمراہ کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تعلیمی ادارے میں 14 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار

Shares: