انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہوگا. آصف زرداری کا سیمینار سے خطاب

انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہوگا. آصف زرداری کا سیمینار سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ چین کی طرح مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔ جبکہ لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں چارٹرڈ آف اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ملک جس مقام پر ہے اس مقام پر پہلے بھی آ چکے ہیں، تاجروں نے پیپلز پارٹی کی پانچ سال کی حکومت دیکھی ہے، پنجاب کےبڑےبزنس مین اکھٹے ہوجائیں، آنےوالی نسلوں کیلئےمعیشت کی بہتری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائنڈسیٹ سےنکل کرمعیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اب بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےفروغ کی ضرورت ہے، گوادر70سال سے یہاں تھا لیکن کسی کو نظرنہیں آ رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
آصف علی زرداری نے کہا کہ معاشی منصوبہ بندی چنددنوں کیلئےنہیں سالوں کیلئےہوتی ہے، چین نے50سالوں کیلئےمنصوبہ بندی کررکھی ہے، ہمیں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی، پاکستان ہےتوہم ہیں، اس کے بغیر آپ کی کوئی اہمیت نہیں، ہمیں انفرادی کے بجائےاجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات سے پیسہ کمانے کے بعد ٹیکس لیا جائے، برآمدات بڑھانےسےہی مسائل حل ہوسکتےہیں۔

Comments are closed.