لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الفاظ بدترین اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے –

باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مریم کے حوالے سے بدترین الفاظ اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں کیا سوچتی ہوں گی۔

عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، یہ عمران خان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


قبل ازیں سماجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار ہے،ویمن ایکشن…

انہوں نے کہا تھا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کلاس میں اتنی دفعہ اوراس جذبے سے اور اس جنون سےمیرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھوتھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو-

بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

Shares: