مزید دیکھیں

مقبول

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا۔

باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے مطابق کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے تحت ایشوز کو اجاگر کیا جائیگا قومی اسمبلی کےایوان میں دیگر اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلوں گا ایوان میں اپوزیشن اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔

نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

یاد رہے کہ گزشتہ روز راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنےکا غذات نامزدگی 16 اراکین کے دستخط کے ساتھ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے تھے جنہیں منظور کرتے ہوئے انہیں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری