عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

0
46

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم اسپتال ميں زيرعلاج ہیں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبعيت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا پینل آج عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔

ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر…

عمران خان کا ایک بار پھر ایکسرے اور ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جس کے بعد ڈاکٹرز کے بورڈ عمران خان کو ڈسجارچ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا قومی امکان ہے-

گذشتہ روز ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا ٹانگ میں لگی گولیاں نکالنے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک دن اسپتال میں رکنے کا مشورہ دیا تھا۔

فیض آباد کے مقام پر بائیکیا چلانے والے لڑکے کی موٹرسائیکل جلا دی گئی

واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

دوسری جانب تین روز گزرنے کے باوجود معاملے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے گزشتہ روز یہ خبرسامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قانون کے مطابق کارروائی کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

گزشتہ روزسابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا تھا کہ جب کنٹینرپر تھا تو ایک دم گولیوں کا ایک برسٹ آتا ہے، گر جاتا ہوں، ایک برست الٹے ہاتھ کی طرف سے آتا ہے دوسرا سامنے سے آتاہے، 2 آدمی تھے جب گر رہا ہوتا ہوں میرے اوپر سے گولیاں جاتی ہیں، کیونکہ میں گر گیا تھا، میرے خیال میں اوپر جو بیٹھا ہوا تھا اس نے سوچا ہوگا کہ ہم نے انہیں ماریں گے۔

عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے…

Leave a reply