عمران خان پچھلے سال سے کہہ رہے تھے ،کہ کچھ ہونے والا ہے،عظمی کاردار

پی ٹی آئی کی منحرف رکن عظمی کاردار نے کہا کے کہ عمران خان پچھلے سال سے کہہ رہے تھے ،کہ کچھ ہونے والا ہے –

باغی ٹی وی : نجی خبررساں چینل پر معروف شو ” کھرا سچ ” کے میزبان مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رکن عظمی کاردار نے کہا کہ جہاں نا شوکت ترین کو پتہ تھا نہ فنانس سیکرٹری کو پتہ تھا اس کا مطلب ہے کہ جو ذمہ داری ہے یہ ٹاپ مین پر ہے یہ ایک سیاسی فیصلہ تھا-


عظمیٰ کارادار نے کہا کہ خان صاحب بار بار کہتے ہیں کہ مجھے یہ پچھلے سال سے پتہ ہے کہ یہ کچھ ہونے والا ہے یہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا 1 ارب ڈالر ریلیز کرا کے آئے آئی ایم ایف سے اس کے بعد یہ ساری سبسڈیز دی گئیں اس کے بعد انہوں نے پیٹرول کی ایک دم سے قیمت اتنی کم کی جبکہ اربوں کا نقصان ہو رہا تھا ملک کو یہ اس لئے کیا گیا تھا کہ جو اگلی حکومت آئے اس کے گلے میں رسی ڈال کر میں جاؤں اگر میں نہیں تو وہ بھی نہیں میں آج ریٹائرڈ تجزیہ کاروں پر حیران ہوں-

عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے،یہ آدمی نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناءاللہ

شو کے میزبان مبشر لقمان نے کہا کہ آپ ان ریٹائرڈ تجزیہ کاروں کو چھوڑیں ان سے حساب کرٰیں گے ان کیمراد کا جو وہ لے کر بیٹھے ہیں تو پھر اپنا الگ الگ حساب نکلے گا ساتھ انہوں نے عظمی کاردار سے سوال پوچھا کہ آپ اب پی ٹی آئی کے 20 منحرف راکینا کسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں؟ –

جس پر انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کیوں سیاست میں آئے تھے عمران خان کی طرح اللہ تعالیٰ کی دیہوئی ہمارے پاس بھی ہر چیز تھی لیکن ہم صرف دو باتوں کے لئے سیاست میں آئے سب سے بڑی بات عزت کہ انسان عزت کے لئے آٹا اور نمبر 2 کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کوئی موقع دے کہ ہم ملکو قوم کے لئے کچھ کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم اس پارٹی کے لئے الیکشن لڑیں گے جو ہمیں عزت دے گی اور اللہ کا شکر ہے کہ بہت ساری پارٹیز ہمیں عزت دے رہی ہیں-

Comments are closed.