الزام تراشی پر مریم نواز کو بشریٰ بی بی نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

0
44

الزام تراشی پر مریم نواز کو بشریٰ بی بی نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نوازکو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔


نوٹس کے مطابق مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد الزام تراشی کی، بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کے خلاف ضابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت کی کارروائی ہوگی۔ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی مکمل طورگھرکی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز بشریٰ بی بی اور ان کے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریرکا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نوازکو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اب بشریٰ بی بی کے نوٹس پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو ان کی اپنی ہی چوریاں کھلیں گی، ان ہی کو جواب دینا پڑے گا جس کے ان کی ثبوت اپنی ہی آواز میں ہیں۔

Leave a reply