تاریخ: 05-02-2021
لاہور( )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کی اپیل پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا گیا۔ آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور مسلمانوں پر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انہیں موضوع بنایا۔ نیز ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان سے اخلاقی اور سفارتی مدد سے بڑھ کر کشمیریوں کی عملی مدد کا مطالبہ کیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں۔ لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی، تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، تحریک صراط مستقیم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی اور جلالیہ علماء کونسل کے امیر علامہ محمد حنیف حسینی جلالی کی قیادت میں قائد اعظم انٹر چینج سے جلو موڑ (واہگہ بارڈر) تک ”کشمیر بزور شمشیر مارچ“ کے ٹائٹل کے تحت عظیم الشان مارچ کیا گیا۔ مارچ میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ”اللہ اکبر“، ”لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم“، ”الجہاد الجہاد لبیک لبیک“، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں کے علاوہ بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ”کشمیر بزور شمشیر مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: کشمیری حُرّیت پسندوں کی جدو جہد سے پورے بھارت میں ایک بیداری آ چکی ہے۔ کشمیریوں نے کشمیر بزور شمشیر کے راستے میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ کشمیر ہرگز کسی ملاقات، یاداشت، مذاکرات اور قرارداد سے نہیں، ان شاء اللہ جہاد سے آزاد ہوگا۔ بھارت کشمیر میں وہی داستان ظلم رقم کر رہا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں کی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں ہتھیا کر وہاں ہندوؤں کو آباد کر رہا ہے۔ بھارت کے ہاتھ سے اپنی شہ رگ چھڑانے کے لیے پاکستان کو فوری دلیرانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویز خودکشی کے مترادف ہے۔ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا قومی وقار کے خلاف ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کا علاج پاک فوج ہی کر سکتی ہے۔ مارچ میں علامہ محمد مظہر اقبال نورانی، علامہ محمد وقار نقشبندی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، قاری محمد اصٖغر ترابی،مولانا محمد نعمان آصفی، علامہ محمد عظمت علی جلالی، مولانا حبیب اللہ جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

Latest from پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے

بلاول نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ،شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر،وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا

دیپالپور : عید الاضحی کی نماز کے بڑے اجتماعات، 60 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کے اوقات جاری
دیپالپور (باغی ٹی وی ،نامہ نگار امتیاز شاہین چوہدری)ملک بھر کی طرح دیپالپور اور گردونواح میں بھی عید الاضحی کے موقع پر حسب سابق

ننکانہ: یومِ ماحولیات پر شجرکاری، ریلی اور آگاہی سیمینار کا انعقاد
ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے مختلف

اوچ شریف گرڈ اسٹیشن روڈ آثارقدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل، عوامی نمائندے خاموش
اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر کی مرکزی شاہراہ گرڈ اسٹیشن روڈ مکمل طور پر تباہ حالی کا