اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس پر عزم

0
33

کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی گئی-

اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری۔ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں کلوز سرکٹ کیمرے نصب نہیں، ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے کیمروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل/گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیگی اس عمل کا مقصد بین الصوبائی کار/موٹرسائیکل لفٹرز کی گرفتاری اور چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی شہر سے باہر ترسیل کو روکنا ہے۔ اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پکڑے جانے پر ملزمان کیخلاف موثر کارروائی کی جا سکے گی۔ تفتیش میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور انکے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی ادائیگی کے متعلق بھی تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔

Leave a reply