ایمان مزاری نے نامناسب زبان استعمال کی،پھر غیر مشروط معافی مانگ لی،تحریری فیصلہ

0
55

ایمان مزاری نے نامناسب زبان استعمال کی،پھر غیر مشروط معافی مانگ لی،تحریری فیصلہ

ایمان مزاری کی غیر مشروط معافی ایمان مزاری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی، ایمان مزاری نے ندامت کا اظہار کیا، ایمان مزاری نے کہا کہ افواج پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،میرے الفاظ اور زبان انتہائی غیر مناسب تھے،فیصلے میں کہا گیا کہ ندامت اور افسوس عدالت کے سامنے واضح تھے،ایمان مزاری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر معافی مانگتی ہوں،ایسے الفاظ اور زبان بالکل استعمال نہیں کرنی چاہیے،

ایمان مزاری پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا گیا ایمان مزاری نے نہ صرف غیر مشروط معافی مانگ لی ہے بلکہ اس جرم کو دوبارہ نہ دہرانے کی یقین دہانی بھی کی ہے ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آرمی چیف کے بارے میں ایمان مزاری کا بیان غیرارادی تھا،معذرت کرنے اور اظہار افسوس کے بعد ان کے خلاف مزید کاروائی کی ضرورت نہیں، متنازعہ بیان کی ویڈیو نہ تو ایمان مزاری نے بنائی نہ ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی کوئی بدنیتی نہیں تھی

قبل ازیں بیس جون کو اداروں کیخلاف غیرمناسب الفاظ، ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی ،اداروں کے خلاف غیر مناسب الفاظ، ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی ایمان مزاری کی ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ایمان مزاری کو ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے،ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ایف آئی آر کی ضرورت نہیں، ایمان مزاری نے معافی مانگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے، ایمان مزاری نے مستقبل میں جرم نہ دہرانے کی واضح یقین دہانی کرائی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

پاک فوج پر تنقید کے مقدمہ میں ایمان مزاری نے ضمانت کروا لی

Leave a reply