امدادی رقم جان کا متبادل نہیں، چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق امل عمرازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کو جن 2 اہلکاروں کی گولی لگی انہیں برطرف کر دیا، امل کے والدین کو عدالتی حکم پر امداد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ امل کے والدین کو 5 لاکھ روپے امداد کی پیشکش کی گئی ۔

چیف جسٹس پاکستا ن گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ امل پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ،پولیس کیا امداد دے گی؟پیسہ اور امدادی رقم کسی کی جان کا متبادل نہیں ہو سکتے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے باضابطہ طور پر رپورٹ جمع کیوں نہیں کرائی؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل میڈیکل انکوائری پر ہم نے حکم دیا تو اپیل کا حق نہیں رہے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں امل عمر قتل کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ پولیس سے امل کے والدین کو امداد دینے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سندھ حکومت کو اپنی رپورٹ امل کے والدین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امل کے والدین چاہیں تو رپورٹ پر اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں،عدالت نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق امل عمرازخودنوٹس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

Shares: