زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
42

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے،

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے اور راشن مہیا کیا جائے۔ جمعہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے، راشن مہیا کیا جائے۔

میرپور، زلزلے کے بعد بارش، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ متاثرہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی کے لیے متبادل انتظام کیا جائے۔ ہر متاثرہ شخص ہر گھر تک امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ متاثرہ علاقوں کو 5 زونز میں تقسیم کر کہ ذمہ داریاں لگائی گئیں ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقت میر پور میں زلزلے کے بعد وقفے وقفے سے بارش شروع ہو گئی ہے، بارش کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، بارش کی وجہ سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں  بھی متاثرہو رہی ہیں،

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ روز دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے نے عوام میں خوف وہراس میں اضافہ کیا ھے ،میرپور میں زلزلے کے چار دن بعد ابھی تک زندگی معمول پر نہیں آئی

زلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینےکی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں، آفٹرشاکس کے باعث میرپورمیں آج تعلیمی ادارے بند ہیں

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

Leave a reply