آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری ،پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا
0
131
IMF

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا-

باغی ٹی وی : ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا، جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں اور تھنک ٹینکس کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان محصولات مختص کرتا ہے، جن شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں بہت بڑے پیمانے پر لانے کی ضرورت ہے ان میں سے کچھ صوبائی مارکیٹیں ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے “بڑے اور طویل” ملٹی بلین ڈالر کے قرضے کے پروگرام کی درخواست کر رہا ہے اور فنڈ کے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت اور نئے مالیاتی پیکج کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اورنگزیب امریکی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب مشن اسلام آباد میں واپس آجائے گا، ہم ترجیحات اور اصولوں پر متفق ہوں گے، پاکستان نے 2023 میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک مختصر مدت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، 3 ارب ڈالر والے پیکج کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان 8 ارب ڈالر تک کے نئے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے۔

Leave a reply