اوچ شریف میلہ ، عوام مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو آگاہ کریں، ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)تاریخی قدیمی میلہ اوچ شریف کے تمام تر انتظامات مکمل سیکورٹی کے سخت انتظامات بھر پور ہجوم میں اپنے موبائل فون اپنی جیب پرس کی خود احتیاط کریں اپنی موٹر سائیکل کار وغیرہ کو یونہی چھوڑ کر نہ جائیں لڑائی جھگڑے سے مکمل پرہیز کریں مشکوک افراد کے بارے میں فوری پولیس کو اگاہ کریں ایس ایچ او سجاد حسین لغاری

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سجاد حسین لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچشریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں میڈیا کو بتایا کہ تاریخی میلہ اوچشریف کی رسومات جاری ہیں ڈی پی او بہاولپور کے احکامات کے مطابق میلے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی تعینات ہوچکی ہے شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت اہم پوائنٹ پر ناکہ بندی ،گشت ڈیوٹیاں سر انجام دی جارہی ہیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18اپریل کو شروع ہونے والا میلہ 24اپریل کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل انتظامات کئے گئے ہیں ۔زائرین کو واک تھروگیٹ سے گزار کرتلاشی لینے کے انتظامات بھی ہیں

سیکورٹی کے حوالے سے زائرین نے ایس ایچ او سجاد لغاری کی خراج تحسین پیش کیا سجاد لغاری ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف نے کہا کہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ میلے کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں میلے کی نگرانی اور عوام کی حفاظت کیلئے ٹریفک پولیس پٹرولنگ پولیس ایلٹ فورس کے جوان پنجاب پولیس اہلکاروں سمیت خفیہ ایجنسی اشپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ اہلکار تقریبا 400 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

ایس ایچ او سجاد لغاری نے پیغام دیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ میلے میں آے والے افراد اپنے آس پاس احتیاط کریں، اپنی جیب پرس اپنے موبائل فون کو محفوظ رکھیں تاکہ چوروں سے محفوظ رہ سکیں، ارد گرد اپنی گاڑی موٹر سائیکل کو ہر گز اکیلا نہ چھوڑیں

کسی محفوظ جگہ پر کھڑی کریں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی بھی مشکوک فرد کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاح دیں، میلے میں کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں.

Leave a reply