آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی ترقی، مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف پورے نہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.2 فیصد کے ڈبل ڈیجیٹ میں رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے اوسط مہنگائی کا سالانہ ہدف 8 فیصد مقرر کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5.3 فیصد تک پہنچ جائے گا جبکہ ہدف 0.7 فیصد مقرر تھا،دوسری جانب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 19 ارب ڈالرز تک ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی جبکہ اس سال 4.8 فیصد کے ہدف کے مقابلے معاشی شرح نمو 4 فیصد اور اگلے سال 4.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال 7.4 فیصد تھی جبکہ اس سال 7 فیصد اور اگلے سال 6.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے

دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی بینک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آئندہ بجٹ پر ہوں گے جس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا اور اخراجات سے متعلق معاملات پر بات ہوگی۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات ساتویں قسط کے لیے ہو رہے ہیں جس میں پاکستان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانیکی شرط پر رعایت مانگی جائیگی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے اور اجلاس کی کامیابی پر پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرحاصل کرسکے گا

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

آئی ایم ایف کا پٹرول،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ،گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف

Shares: