آئی ایم ایف نے پاکستان سے پالیسی ریٹ مزید بڑھانےکا مطالبہ کردیا

0
55

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے پالیسی ریٹ مزید بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ افراط زر میں استحکام لانےکے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئےکہا پاکستانی حکام کے ساتھ اگلے بجٹ اہداف میں اہداف کے تعین کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ناتھن پورٹر کا کہنا ہےکہ بجٹ اہداف خاص طور پر مالی خسارےکا تعین اسٹاف لیول معاہدے کی راہ میں آخری رکاوٹوں میں سے ایک ہے، اسٹاف لیول معاہدےکے بعد ہی پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارے کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہےگی، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو اعشاریہ پانچ فیصد رہنےکا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
عالمی ادارے کے مطابق اس سال پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد جب کہ اگلے سال 8.3 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔ جبکہ خیال رہےکہ پاکستان میں اس وقت شرح سود 21 فیصد ہے۔

Leave a reply