لارڈز :پہلی بار کرکٹ کے بڑے یہ فیصلہ نہیں کرپارہے کہ کیا اوورتھرو پر 6 رنز دینا غلط تھا یا صیحح ، کرکٹ ورلڈکپ ختم ہوگیا لیکن فائنل کا تنازع ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا، فائنل میچ میں اوورتھروپرانگلینڈکو چھ رنزدینے والے سری لنکن امپائردھرماسینا نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
2019 کا کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ تاریخ کا یادگارترین میچ بن گیا، میچ سنسنی خیزہونے کے علاوہ متنازعہ بھی بنا،باؤنڈری کی تعدادپرفیصلے کے علاوہ اوورتھروپرانگلینڈکوچھ رنز ملنے بھی غیرمنصفانہ فیصلہ قرارپایا۔
انگلینڈکوچھ رنز دینے والے دھرماسینا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، دھرماسینا کاکہنا ہے کہ اب ٹی وی اسکرین پردیکھ کراپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن میچ کے دوران ان کے پاس ریپلے دیکھنے کی سہولت موجود نہیں تھی جس سے پتہ چل سکتا کہ بلے بازوں نے ایک دوسرے کوکراس نہیں کیا۔
ادھرماسینا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے چھ رنزدینے سے قبل ٹاکی پرتمام امپائرزسے مشورہ کرنے کے بعد ہی چھ رنز دیے لیکن کسی امپائر نے اس بات کی نشاندہی نہ کی اورسب نے تصدیق کی ہے دورنز مکمل ہوچکے تھے۔