
لاہور:مریم نوازکی زیرصدارت اہم اجلاس:ن لیگ کےرہنما موجود،ش لیگ کےسربراہ شہبازشریف غیرحاضر، اطلاعات کےمطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے لاہور میں مریم نواز کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ن لیگ کے رہنما پرویزرشید،احسن اقبال ، رانا ثنااللہ سمیت کئی رہنما شریک جبکہ ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف ،حمزہ شہبازاورخواجہ آصف اس اجلاس میں نہیں آئے
اس اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب ووٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز نےکہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں،
مریم نوازکی زیرصدارت ہونے والے اس تنظیمی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثنااللہ سمیت دیگررہنما شریک ہوئے ، اس اجلاس میں کئی اہم ارکان نے میاں شہبازشریف کی غیرموجودگی کے بارے میں پوچھا توان کوجھاڑپلا دی گئی اوریہ بھی کہا گیا ہےکہ آئندہ جوکہا جائے اس پرعمل کیا جائے اورنوازشریف کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے شریف کی ضرورت نہیں
قائد محترم ، محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب ڈیرا غازی خان میں ھونے والے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اور اس موقع پر محترمہ مریم نواز صاحبہ اور رانا ثناء اللہ صاحب اجلاس میں موجود ہیں@MaryamNSharif pic.twitter.com/c7SbnZj6ra
— گل حسن کھوسہ PMLN Official (@GulHassanKhosa2) September 15, 2021
یاد رہےکہ آج لاہورمیں مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن ڈی جی خان ڈویژن کا تنظیمی اجلاس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس اجلاس میں میاں شہبازشریف کوسرسری سی دعوت دی گئی ہے اور”گونگواں تومٹی چاہڑی گئی اے”
ادھرذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازنے واضح طوراپنی عزت کومجروح نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہےاورآئندہ سوائے اہم اجلاس میں جانے کے وہ پارٹی کے دیگراجلاسوں میں شرکت نہیں کریںگے