سندھ میں گورنرراج ؟ ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سےاہم ملاقات:بجٹ منظورکروائیں گے:وفد کی یقین دہانی

0
43

کراچی:ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات:بجٹ منظورکروائیں گے:وفد کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق آج ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے اورتمام ترتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

اس اہم ملاقات میں وزیراعطم نے ایم کیوایم کے وفد کوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تمام گزارشات سنیں اوریہ بھی کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے

ایم کیوایم وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،وزیراعظم کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اورمسائل کا ادراک رکھتی ہے

اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے بجٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضرویات اور مسائل سے آگاہ کیااس کے علاوہ کراچی کے مسائل ، ترقیاتی ضروریات اور بجٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی اوروزیراعظم عمران خان کی حکومت پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا

یاد رہے کہ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نےوزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ پی پی حکومت صوبے میں اپنی من مانیاں کررہی ہے اوراس وقت امن وامان کی صورت حال بہت خراب ہے اس لیے ضروری ہے کہ گورنرراج لگا کرفی الوقت معاملات کو وفاق سے چلائیں تاکہ سندھ کی صورت حال معمول پرآسکے

Leave a reply