پشاور:بھارت میں تباہی پھیلانے والا بلیک فنگس پاکستان پہنچ گیا:خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں،اطلاعات کے مطابق بھارت میں تباہی پھیلانے والے بلیک فنگس وائرس نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے ، اس حوالے سے ماہرین طب نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے
اس حوالے سے پشاور سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا میں بھی بلیک فنگس کے مریض سامنے آنے لگے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف رضا کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف رضا نے کہا کہ کوویڈ مریضوں کو دی جانے والی آکسیجن کے سلنڈرز کی مسلسل صفائی نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں بلیک فنگس کے بعد سفید فنگس اورپھر اس کے بعد زرد فنگس کے کیسز نے ہرطرف تباہی پھیلا دی ہے