پاکستانی اداکار عمران عباس انڈین فلم ”جی وے سوہنیا جی” سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، عمران اس فلم سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک بہترین پنجابی فلم سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے جا رہے ہیں. عمران عباس چونکہ بالی وڈ میں‌بھی کام کر چکے ہیں ان کی وہاں‌کی ہیروئنز اور ہیروز کے ساتھ کافی دوستی ہے. اکثر ان کی انکے ساتھ وڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پرکافی توجہ حاصل کرتی ہیں. عمران عباس اپنی حالیہ وڈیو میں‌بھارتی اداکارہ کے ہمراہ سر بکھیرتے ہوئے دکھائی دے رہےہیں۔انسٹاگرام پر اداکار کو بھارتی اداکارہ کے سنگ اپنی آواز کا جادو چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا اور بتایا کہ انہوں نے لندن میں فلم جی وے سوہنیا جی کی شوٹنگ کے مصروف لمحات سے کچھ وقت نکال کر ساتھی اداکارہ اور دوست ادیا واکاتی کے ساتھ تامل اور ہندی/اردو زبان میں اپنا ایک پسندیدہ گانا ریکارڈ کیا۔” ان کی سریلی آواز کو جہاں مداح بےحد پسند کر رہے ہیں وہیں ساتھی فنکارہ طوبی صدیقی اور بھارتی میوزیشن و یوٹیوبر ابھے وی نے بھی اداکار کی تعریف کی”۔ یاد رہے کہ عمران عباس نے ابھی تک پاکستان کی کسی پنجابی فلم میں‌کام نہیں‌کیا لیکن وہ انڈین پنجابی فلم سے اپنا کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں.

شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

Shares: