رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی جبکہ مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا اور کہا کہ کل سندھ اسمبلی میں استعفیٰ جمع کراؤں گا، مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین کی نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، ان واقعات کے بعد پی ٹی آئی بکھرنے لگی ہے، سینئر ارکان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اکیس سال پارٹی کے ساتھ رہنے والوں نے بھی کنارہ کشی کافیصلہ کر لیا ہے، فوری طور پر 12 ارکان پارٹی سے الگ ہوں گے۔ آئندہ کچھ دن اہم ہیں، جنوبی پنجاب کے 40 ارکان نے بھی اُڑنے کی تیاری کر لی ہے۔
اس وقت پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان میں سے مزید 12 ارکان بھی ناراض ہیں۔ جو پا رٹی چھوڑ دیں گے اور اس کے لیے جلد پریس کانفرنس کریں گے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 2023 کے الیکشن میں زیادہ تر ارکان کو ٹکٹ نہیں دئیے، 2002 سے 2023 تک 99 فیصد سیاسی کھلاڑی اپنی وفاداریاں بدل چکے، بہاولپور، بہاولنگر اور احمد پور شرقیہ سے 16 سابق اور موجودہ ارکان وفاداریاں تبدیل کرچکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
بھکرسے موجودہ ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ تحریک انصاف چھوڑچکے، لیہ سے سابق وزیربہادرسیہڑ تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ کوٹ ادوسے سابق ایم پی اے خرم لغاری اور عبدالحئی دستی پارٹی چھوڑچکے، اشرف رند اور نیازخان بھی تحریک انصاف کی گاڑی سے اترگئے۔








