معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتےتھے تو ہم کسی چیز کے لئے روتے تھے تو ہمارے والدین ہمیں چپ کروانے کے لئے فون جیسی چیزیں نہیں دیتے تھے ، لیکن آج کل میںدیکھتا ہوںکہ بچہ زرا روتا ہے والدین اسکو موبائل پکڑا دیتے ہیں یاٹیبلٹ دے دیتے ہیں جس کے بعد بچہ اس کے ساتھ لگ جاتا ہے اور گھنٹوں اسی کے ساتھ چپکا رہتا ہے ، یہاں تک کہاکہ اس سے واپس لینے کی کوشش کی جائے تو وہ پھر سے رونے لگ جاتا ہے. یہ بہت ہی غلط روش ہے خدا کے لئے اسکو بدلہ جائے.
یہ بچوںکے لئے نقصان دہ ہے درحقیقت. انہوں نے کہاکہ ”والدین سمجھتے ہیں کہ بچہ رو رہا ہے تو کہیں کمزور نہ ہوجائے یا کہیں وہ ہم سے ناراض نہ ہو جائے” ، نہ ہی وہ ناراض ہوتا ہے نہ ہی کمزور ہوتا ہے. آپ اسکو موبائل یا ٹیبلٹ دینے کی بجائے کھانے پینے میںلگا دیا کریں یا اسکو کھیلنے کےلئے کھلونے دے دیا کریں. اسکو دیگر چیزوں کی عادات ڈالیں یہ ٹیبلٹ اور موبائل کی دنیا سے ان کو آشنائی نہ دیں وہ بھی اتنی کم عمر میں.