![Imran Khan](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/11/2369629-ikbailextends-1662527080-560-640x480-1.jpg)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے
عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے،پولیس کی سفارش پر تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے،عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا،قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، بشری بی بی، ملیکہ بخاری اور دیگر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا
قبل ازیں کل بدھ کو تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ،کراچی سے تحریک انصاف کی رہنما صائمہ ندیم بیرون ملک جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ سے انہیں روکا گیا ہے، صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا جا رہی تھیں، صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا، صائمہ ندیم کو پرواز کی روانگی کے بعد پولیس ساتھ لے گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق صائمہ ندیم کا نام سیکورٹی اداروں کی اس فہرست میں موجود ہے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں تھیں، اس واقعہ کے بعد صائمہ ندیم نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے،
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا