عمران فاروق قتل کیس، محسن علی پر مقدمہ کیسے درج ہوا؟ عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

وکیل معظم علی نے کہا کہ ہمیں ٹرائل کے دوران جرح کا موقع ہی نہیں دیا گیا، عدالت نے محسن علی کے وکیل سے سوال کیا کہ بتائیں کہ قتل کہاں اور کیسے ہوا؟ محسن علی برطانیہ کب گیا اور واقعہ کب کا ہے؟محسن علی برطانیہ طالب علم کی حیثیت سے گیا، وہاں پڑھتا کہاں تھا؟ وکیل نے کہا کہ محسن علی پڑھنے گیا تھا اور وہاں کالج میں انرولڈ تھا، عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے چھری سے قتل کیا ؟

وکیل نے کہا کہ واقعے میں استعمال چھری برآمد ہوئی، کوئی عینی شاہد ہے اور نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج،جس شخص نے چھری برآمد کی، اسکا بھی کوئی بیان اور شواہد موجود نہیں، عدالت نے کہا کہ کیس میں محسن علی پر مقدمہ کیسے درج ہوا؟ تفتیشی اداروں کو الہام تو نہیں ہوا ہوگا کہ محسن علی نامی شخص نے قتل کیا، وکیل نے کہا کہ 19ستمبر 2010 کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 5سال بعد ایف آئی آر درج کی گئی،

عدالت نے استفسار کیا کہ محسن علی کے لندن کے ہمسائے نے پولیس کو کوئی بیان دیا؟ 19ستمبر کو محسن علی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا؟ وکیل محسن علی نے کہا کہ ریکارڈ پرگرفتاری کی تاریخ 5 دسمبر 2015 ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ 2010سے 15 تک جیل میں رہنے پر کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی؟

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان کو سزا سنا دی گئی

عمران فاروق قتل کیس، مجرمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم انکشاف

عمران فاروق قتل کیس، دوران سماعت وکیل نے کیا دعویٰ کر دیا؟

واضح رہے کہ عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی تھی ،اے ٹی سی اسلام آباد نے عمران فاروق قتل کیس کافیصلہ سنایا تھا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان عمران فاروق کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کریں گے، ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کا فیصلہ سنایا

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا، 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہاکہ ایم کیوایم لندن کے 2 سینئر رہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا ،معظم علی  نے نائن زیروسے قتل کیلئے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلئے محسن علی اور کاشف کامران کو چنا گیا،محسن اورکاشف کوبرطانیہ لےجا کر قتل کیلئے بھر پور مدد کی گئی

عمران فاروق قتل کیس،عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھ گئے

Comments are closed.