پتا نہیں ہر کیس کے اندر بیل لینے والے جیل کیسے بھریں گے. قمر زمان کائرہ

پتا نہیں ہر کیس کے اندر بیل لینے والے جیل کیسے بھریں گے. قمر زمان کائرہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان مخالفت کو دشمنی سمجھ لیتے ہیں۔ جب بھی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی ہم گئے، ہمارے دور میں اے پی سی ہوئی تو سب آئے، عمران خان کے دور میں جب اے پی سی ہوئی تو عمران خانا خود نہیں آئے باقی ساری جماعتیں آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز بنے ہوئے تھے ہماری قیادتیں جیلوں میں تھیں اس کے باوجود ہم اے پی سی میں گئے، سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ جمہوری برداشت کیلئے جمہوری رویہ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے طنزیہ کہا کہ ”پتا نہیں ہر کیس کے اندر بیل لینے والے جیل کیسے بھریں گے“، لیکن شوق ہے تو بھر کر دیکھ لیں۔ اچھا ہے ان کی ٹریننگ ہوجائے گی کہ دیکھ لیں جیلوں میں جاکر کیا ہوتا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے امکان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کو کوئی ارادہ نہیں، لیکن کسی وقت قانون کو مطلوب ہوئے تو گرفتار ہو سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اور سینئیر سیاستدان اعجازالحق کا عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں جیلیں بھرنا آسان نہیں، آپ کوئی دفعہ توڑیں گے تو ہی وہ آپ کو جیل بھیجیں گے، ایسا نہیں کہ آپ چوک پر کھڑے ہوکر کہیں کہ مجھے جیل میں ڈالو اور وہ ڈال دیں۔

Comments are closed.