عمران خان کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

0
37
NAB

اسلام آباد ہائیکورٹ، جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ واقعات، عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے کا کیس ،سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

ٹرائل کورٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی،عدالت نے آئی جی آفس کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، کمشنر آفس سے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی رپورٹ 28 اپریل تک طلب کر لی گئی، ٹرائل کورٹ کی رپورٹ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو پڑھنے کے لیے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، سٹیٹ کونسل نے کہا کہ آئی جی آفس کی رپورٹ جمع کرانے کا وقت دیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی بھی درخواست آئی ہوئی ہے،آئی جی آفس تین روز میں رپورٹ دیں، خواجہ حارث نے کہا کہ آئندہ کی سماعت کا لائحہ عمل بھی دیکھا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی کا موقف آ جائے تو پھر دیکھا جائے گا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے،خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی رپورٹ کی کاپی ہمیں مل جائے تو ہم پڑھ لینگے ، عدالت نے کہا کہ آپ کو ٹرائل کورٹ کی رپورٹ پڑھنے کے لیے دے دیتے ہیں ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ منجمنٹ کی بھی رپورٹ منگوا لیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر آفس سے انکی رپورٹ بھی منگوا لیتے ہیں،رپورٹ آجائے گی تو  ایک ساتھ توہین عدالت اور آئندہ کا لائحہ عمل دیکھ لینگے ،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ، پراسیکیوٹررضوان عباسی اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ,

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply