سیشن کورٹ میں عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن کی 22 سالہ پرانے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ایڈشنل اینڈ سیشن جج غلام رسول نے کیس کی سماعت کی ایف آئی اے اینٹی نے لاہور میں درج مقدمہ نمبر 291/2001 میں افتخار گھمن کو 12 اپریل 2023 کو گرفتار کیا تھا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسر افتخار رسول منی لانڈرنگ کے ماہر نکلے، دوران تحقیقات اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، افتخار رسول کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا دوران تحقیقات افتخار رسول کے انکشافات سن کر تحقیقات کرنیوالے بھی دنگ رہ گئے،
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق عمران خان کا چیف سکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن اپنے دو ساتھیوں عاصم حسین اور قیصر مشتاق کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتا رہا ،نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں 2020 سے 2022 تک بیرون ملک سے 34 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 53 روپے جمع کرائے گئے ملزم کے 7 اکاؤنٹس میں کیش جمع ہو نے والی رقم کی مالیت 22 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے ہے یہ رقوم ایک نجی بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئیں ملزم افتخار رسول گھمن 41 جعلی کمپنیاں بنا کر دو ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کرتا رہا،ملزم نے 2020 سے 2022 تک 800 ملین روپے جمع کرائے ملزم کے ساتھی عاصم حسین کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر جمع ہوئے، ملزم افتخار رسول نے 2012 کے دوران سندھ بینک میں 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے ملزم نے دو خواتین رضیہ سلطانہ اور تسنیم فاطمہ کے اکاؤنٹس میں بھی 5،5 لاکھ ڈالرجمع کرائے یہ رقوم بظاہر ہنڈی حوالہ اکاؤنٹس کی سیٹلمنٹ کے لیے استعمال ہوئیں
ملزم افتخار رسول کی 7 جائیدادوں اوراثاثوں کی مالیت بھی 47 کروڑ 95 لاکھ 6 ہزار 113 روپے بنتی ہے ان اثاثوں میں زرعی اراضی، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ڈی ایچ اے اورجیل روڈ پر واقع گھر شامل ہیں ملزم کے اثاثوں میں 5،5، مرلے کے 10 پلاٹ اور گلبرگ میں 10 مرلے کا ایک پلاٹ بھی شامل ہے ،عدالت نے ملزم افتخار رسول کو جو ڈیشل ریمانڈ رپر جیل بھیج دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا