کپتان کا اپنے ہی فیصلوں پر ایک بار پھر یوٹرن،کئی حلقوں کے ٹکٹ تبدیل

0
34
imran khan

تحریک انصاف نے پینڈنگ رہ جانے والے حلقوں میں ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے

چئیرمن تحریک انصاف نے پی پی 162 سے ٹکٹ جاری کردیا ،پی پی 162 سے محمد فیاض بھٹی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ،عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹکٹ جاری کیا.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواست پر فیصلہ شروع کردیا ،پی پی 10 چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں طیبہ ابراہیم کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیا، کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ دیا گیا،پی پی 108 حافظ عطاء اللہ کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیا،ندیم آفتاب سندھو کو ٹکٹ دے دیا گیا ،پی پی 185 اوکاڑہ 3 راؤ حسن سکندر کے ٹکٹ پر نظر ثانی درخواست منظور کی گئی،چوہدری سلیم صادق کو ٹکٹ دے دیا گیا

پی پی 118 کی نشست پر کپتان عمران خان نے تمام اختلاف کی ایسی کی تیسی کردی ،چوہدری بلال اصغر وڑائچ سے ٹکٹ واپس لے کر حلقہ اوپن کردیا ۔چوہدری اسامہ حمزہ گروپ کے اسد زمان چیمہ اور چوہدری بلال اصغر وڑائچ دونوں آزاد الیکشن لڑیں گے جو جیتا وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائے گا ،پی پی 73 سرگودھا سے ٹکٹ تبدیل کر دی گئی،ملک خالقداد پلہار سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ،چوہدری سہیل اختر گجر کو ٹکٹ جاری، تحریک انصاف نے سرگودھا پی پی 79 کا ٹکٹ بھی تبدیل کردیا ،فیصل گھمن سے ٹکٹ لے کر نذیر احمد کو بھی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،

پی ٹی آئی نے ضلع فیصل آباد میں دو حلقوں کے اُمیدواروں کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی ،پی پی 101 سے حسان احمد سے ٹکٹ لے کر شاہیر راؤ کو دے دیا گیا باقی 13 حلقوں کے امید واروں کی لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، فیصل آباد کے 15 حلقوں میں نظر ثانی کی درخواستیں دی گئی تھیں

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

Leave a reply