عمران خان کا حشر بھی بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا. منظور وسان کی پیشنگوئی
رہنما پی پی پی منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حشر بھی متحدہ قائد جیسا ہوگا جبکہ اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے معروف پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی ہے۔
بلاول ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا چیپٹر کلوز ہوگیا، اب اس کا حشر بھی بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، عمران خان بیرون ملک چلا جائے گا یا پھر یہاں جیل میں رہے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں کوئی نہیں بچےگا، جنہوں نے پی ٹی آئی کو بنایا تھا وہی لوگ اسے پرانی پوزیشن پر لارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو میری گرفتاری کے بعد سے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سے فوج کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ کورکمانڈرہاؤس میں جو بھی ملوث تھا ہمیں بتائیں ہم انہیں پکڑیں گے، ہمیں الیکشن مہم چلانے کی ضرورت نہیں۔ ملٹری کورٹ نہیں ہوسکتی، کون سی ملٹری تنصیبات پر حملہ ہوا مجھے پتہ نہیں، کورکمانڈرہاؤس پر حملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے، میں پارلیمنٹ جانے کو تیار نہیں، ہماری پارٹی جائے گی۔ ہمیشہ کہاں سیاسی بندہ ہوں مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔