عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

0
41
کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر

عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے چارسدہ میں ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملے پر سماعت آج ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور ڈی ایم او کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزراء کو جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ عمران خان کو ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر الزام ہے انہوں نے سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں جبکہ انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور وزراء سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیے ہیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک فرد رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے، آپ کا کلائنٹ کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے ؟

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو استعفے لے آئے ہیں ابھی قبول کرتے ہیں جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے ہیں۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار کو جلسہ کرنے کا حق ہے اس کو ضابطہ اخلاق کے متعلق ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کا انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

Leave a reply