عمران خان کیخلاف 9 مئی کی سازش پر اے ٹی اے کا کیس بن سکتا. شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں تو ان پر اے ٹی اے کے تحت بھی کیس ہوسکتا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے، اگر سزا نہ ملی تو لوگوں کو اور شہ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں تو ان پر اے ٹی اے کے تحت بھی کیس ہوسکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر بیٹھیں اور ایسا ایجنڈے طے کریں جس پر پاکستان چلے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بھی پنپنے نہیں دیا گیا، مجھے سیاسی جماعت بنانے کا کوئی شوق نہیں، آج اگر یہ بیٹھ جائیں تو ہم انتشار سے بچ جائیں گے۔ تاہم سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ پورے نظام کی ناکامی ہے، عوام کی مہربانی ہے کہ 50 فیصد مہنگائی پر بھی سڑکوں پر نہیں آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
علاوہ ازیں اس موقع پر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے، مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، لگتا ہے کہ ووٹر نے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے حالات نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے، مفتاح کو کام کرنے دیا جاتا تو آج حالات ایسے نہ ہوتے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی نااہلی کو نظام انصاف پر سوال اٹھانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، شہریار آفریدی کی حراست کو غیرقانونی ایم پی او کے تحت قرار دیا گیا ہوگا۔








