عمران خان 5 سال سے لاپتہ، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ شہری عمران کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،لاپتہ شہری عمران خان کی والدہ نسرین بیگم کی درخواست پر سماعت ہوئی،وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے

نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے کھوج لگانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہریوں کی تحفظ کرے،

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کرتی مگر بنیادی حقوق عدالت نے دیکھنے ہیں، کمیشن کو کیا بیان دیا تفتیشی آفسر نے، عدالت کو تفتیشی آفسر مطمئن کرنے میں ناکام ہے،تفتیشی آفسر نے کوئی تفتیش نہیں کیا، عمران خان 5 سال سے لاپتہ ہے، کمیشن نے فورس لاپتہ کا فیصلہ دیا مگر تفتیشی کو کچھ نہیں معلوم،

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

کرنل ر انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کمیشن سے تفصیلی رپورٹ عدالت طلب کرے،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کے تفتیشی آفیسر آئندہ سماعت میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تفتیشی آفسر بہت بڑی چیز ہے، عدالت نے سماعت 16 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی

Shares: